کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سبی روڈ پر تیز رفتار گاڑی نےایک شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی شاہنواز کا رہائشی عبداللہ ولد عید محمد گزشتہ روز مشرقی بائی پاس جا رہا تھا کہ وہ جب کوئٹہ سبی روڈ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔