• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: سرمورٹیمر وھیلر

ترجمہ:زبیررضوی

صفحات: 176،

قیمت: 500 روپے

ناشر:بُک ہوم، لاہور، پاکستان

ماہرِ آثار قدیمہ، سرمورٹیمر وھیلرکی زیرِنظر تصنیف تاریخ کے طلبہ کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ چھے ابواب پر مشتمل اس کتاب میں وادیٔ سندھ کی تہذیب کو تحقیقی بنیادوں پر پرکھ کرسلیس ترجمے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ وادیٔ سندھ کی تہذیب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ میسوپوٹیمیا اور قدیم مصر کی طرح دُنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے۔ دُنیا میں پانچ ہزار سال قبل مسیح میں تہذیب کی بنیادیں اگر کہیں سے ملتی ہیں، تو وہ وادیٔ سندھ ہی کی سرزمین ہے۔ 1922ء میں کراچی سے چار سو کلومیٹر دُور، سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں قبل مسیح کا جدید شہر، موہن جو دڑو دریافت ہوا، اس شہر کی پلاننگ اور ساخت نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ اس کتاب میں پچیس سو ایکڑ پر پھیلے موہن جو دڑو کے آثار سے ملنے والی دھاتی اشیاء، مورتیوں، تحریروں اور مُہروں کا عکس بھی شامل کیا گیا ہے، البتہ صفحات اور طباعت کے اعتبار سے کتاب کی قیمت کچھ زیادہ معلوم ہوتی ہے۔

تازہ ترین