کوئٹہ کو سیکورٹی فورسز نے بڑی تخریب کاری سے بچا لیا، مشرقی بائے پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی تو وہاں موجود مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہل کار زخمی ہوئے، جس کے بعد علاقے کو سیکورٹی اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا اور مزید نفری طلب کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔