• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت، دلکش اورپر ُکشش لگناہر خاتون کی دلی خواہش ہوتی ہے اور اس معاملے میں کوئی بھی خاتون سمجھوتا بھی نہیں کرتی ہیں ۔میک اپ کا اول مقصد خوبصورت نظر آنا ہوتا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو اعتدال سے کام لینا چا ہیے، کیوں کہ حد سے زیادہ کیا گیا میک اپ آپ کو بد نما بنا دیتا ہے اور اس کا استعمال تقریبات کے لحاظ سے کرنا چاہیے ۔میک اپ ایسا ہونا چاہیے ،جو دوسروں کی آنکھوں کو چبھنے کے بجائے نرم تاثر دے۔مختلف اوقات میں مختلف طریقے سے میک اپ کرنا حسن کے اصولوں میں شامل ہے ۔مثال کے طور پر دن، رات اورموسم کے اعتبار سے بھی اس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔گرمی میں دن کے وقت دھوپ بہت زیادہ تیز ہوتی ہے اس دوران تیز رنگ کی لپ اسٹک اور آئی شیڈ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے ۔اس لیے گرمیوں کے دنوں میں دوپہر میں ہلکا میک اپ کرنا چاہیے ۔بیس اور فاؤنڈیشن نہیں لگائیں ۔کیوں کہ دھوپ کی تپش سے اس میں شامل کیمیکلزا سکن کو خراب کر دیتے ہیں اور اس کے استعمال سے چہرے پر آئل بھی جم جاتا ہے ،جس سے دانے بھی نکل آتے ہیں ۔دن کے وقت کوئی اچھی سے کریم اور ہلکی سی لپ اسٹک کا استعمال کریں ۔اس سے آپ کا چہرہ فریش نظر آئے گا ۔رات کے وقت آپ فاؤنڈیشن اور بیس کا استعمال کر سکتی ہیں ۔کیونکہ رات کا میک اپ دن کے مقابلے میں تھوڑا ڈارک کیا جاتا ہے ۔فاؤنڈیشن کا استعمال ہمیشہ اپنی اسکن کی رنگت کے لحاظ سے کریں ۔ تا کہ آپ کا میک اپ نیچرل لگے اور ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت بھی نکھار ی ہوئی نظر آئے ۔میک اپ میں ان سب باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور ہمیشہ میک اپ اچھی کوالٹی کا استعمال کریں ۔کیونکہ سستا میک اپ آپ کی اسکن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور رات کو سوتے وقت اس کی صفائی بھی ضرور کریں۔

تازہ ترین