متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں روس یوکرین امن مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے روس اور یوکرین کے وفود سے ملاقات کی۔
اس موقع پر امارات کے صدر شیخ محمد نے یوکرین کے بحران کے حل کی حمایت کا اعلان کیا اور عالمی تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب امارات کے وزیر ِخارجہ شیخ عبداللّٰہ نے بھی مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ فروری 2022ء سے جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے اب تک روس اور یوکرین کے 4 ہزار 641 فوجی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔