• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: کار اور ٹرک میں ٹکر سے 8 افراد جاں بحق

جامشورو میں مہران ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد کو کار کاٹ کر نکالا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، ایک خاتون، 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید