• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے 29 علاقوں میں بلدیاتی انتخابات مؤخر، کونسلوں کی تنظیمِ نو کا فیصلہ

انگلینڈ میں کونسلوں کی تنظیمِ نو کے حکومتی منصوبے کے تحت 29 کونسل علاقوں میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 40 لاکھ سے زائد افراد مئی میں ہونے والے اپنے مقامی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ بعض علاقوں میں یہ تاخیر مسلسل دوسرے سال ہو رہی ہے۔

اس  بات کی جمعرات کو کابینہ کے ایک وزیر نے تصدیق کی، مقامی حکومت کے سیکریٹری اسٹیو ریڈ نے بتایا کہ اگرچہ مئی میں زیادہ تر انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تاہم کچھ علاقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ جن شہروں کی کونسلوں میں 7 مئی کو ووٹنگ نہیں ہوگی، ان میں لنکن، ایکسیٹر، نورِچ، پیٹربرا اور پریسٹن شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ کینوک چیز، ہارلو، ویل وِن ہیٹفیلڈ اور ویسٹ لنکاشائر جیسے کئی اضلاع بھی متاثر ہوں گے، جبکہ ایسٹ سسیکس، ویسٹ سسیکس، نورفوک اور سفوک کی کاؤنٹی کونسلوں میں بھی انتخابات مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید