• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے پلی بارگیننگ کر لی

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خُرد برد کے معاملے میں عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگیننگ کر لی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے 266 اعشاریہ 175 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کی حامی بھی بھر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پلی بارگین کرنے والے ملزمان میں حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ملزمان عامر اور سراج شاہد بھی بارگیننگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان 10 ارب 66 کروڑ روپے واپس کریں گے۔

تازہ ترین