وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سعودی عرب اور یواے ای کے وزرائے خارجہ سے ملاقات مثبت رہی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر جو ابہام تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کے ساتھ کھڑے نہیں، وہ آج دور ہوگیا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سعودی اور یو اے ای کے ہم منصبوں سے ہونے والی ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ نیو یارک میں او آئی سی کا اجلاس ہے،اس کی سائیڈ لائن پر ہم ملیں گے۔