کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر تفریق سے انتشار جنم لے گا،وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے بتایا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں ای ٹرانسفر سسٹم میں بہت سی رکاوٹیں تھیں لیکن اس سسٹم سے ٹیچر ز کلر ک،سی ای اوزکو رشوت دینے سے بچ جائیں گے، ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاورسرفراز علی شاہ نے بتا یا کہ پولیس میں جزااورسزا کانظام موجود ہے کئی اہلکارو۔ں کو غلط رویئے اورکارکردگی پر سزا ملی ہے جبکہ اچھے کام پر حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب اوریواے ای کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ۔پاکستان کے عوام اورکشمیری فیصلہ کرچکے ہیں۔انہوں نے 5اگست کا فیصلہ یکسرمسترد کردیا ہے , کے پی کے پولیس کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چرس تقسیم کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں اس حوالے سے ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاورسرفراز علی شاہ نے بتا یا کہ یہ اخباری خبر ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس سے کرپشن کے خاتمے میں مددملے گی شنیرااکرم نے سی ویوپر پھیلی سرنجوں کی ٹوئیٹر پر تصاویرشیئر کیں تو انتظامیہ نے فضلہ ٹھکانے لگا یا ہے اس حوالے سے رپورٹرخاور خان نے کہا کہ اسپتالوں میں استعمال شدہ اشیا کو تلف کرنے کاانتظام نہ ہونے کے برابر ہے ۔سی ویوپر موجودسرنجزاورمیڈیکل ویسٹ یا تو کسی نے پھینکا ہے یا پھرپانی کے جہاز سے میڈیکل ویسٹ ساحل تک آیا ہے ۔