راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سردار حامد حسین نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کیخلاف دائر دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی، مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔