• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، 2 ڈاکو شہریوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

اوکاڑہ کے علاقے دایارام کےقریب مبینہ ڈاکوؤں اور کار سوار شہریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 4 مبینہ ڈاکوؤں نے پل دایا رام کے قریب کار سوار شہریوں کو لوٹنے کے لیے روکا، اس دوران ان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکوہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی کو گرفتار کرکےاسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت فخر اور وحید کے ناموں سے ہوئی ہے، فرار ہونے والے ملزماں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین