آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ دعا کرنی چاہیے اور یہ نماز کے بعد خاص طور پر کرنی چاہیے، اسی طرح دعا کریں تو ہاتھ اٹھا کر کریں، یہ بھی جانتے ہیں، مگر کیا نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعاکا ثبوت حدیث سے ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب:۔ المعجم الکبیر ' میں علامہ طبرانی رحمہ اللہ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر ؓ سے روایت ذکر کی ہے کہ محمد بن یحییٰ اسلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا ،انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ہی ہاتھ اٹھا کر دعا کررہا تھا، جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب تک نماز سے فارغ نہ ہوتے، اس وقت تک (دعا کے لیے) ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے ( لہٰذا تم بھی ایسا ہی کرو) (المعجم الکبیر 13 / 129، برقم: 324) اس سلسلے میں اور بھی روایتیں ہیں ، جن کا ذکر تفصیل چاہتا ہے۔

اقراء سے مزید