امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اہم ڈیٹا بیس ہیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مطلوب ملزمان اور گرفتاری کے وارنٹس کا ڈیٹا بیس ریکارڈ ہیک ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اہم ڈیٹا بیس کیسے ہیک ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، سائبر حملے میں کونسا ڈیٹا متاثر ہوا ہے؟ حکام تاحال واضح نہیں کرسکے ہیں۔