وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم ’کشمیر سیل‘ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہیں ’کشمیر سیل‘ سے متعلقہ امور پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ’کشمیر سیل‘کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’کشمیر سیل‘ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بنایا گیا ہے، دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی سفارت خانے ہیں ان میں کشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر پر فوکل پرسن بھی تعینات کر رہے ہیں، ان اقدامات سے معلومات کا تبادلہ اور اہم ہدایات کی ترسیل جاری رہے گی۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانوں میں ’کشمیر سیل‘ ہفتے میں ساتوں دن اور 24 گھنٹے کام کرے گا۔