• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات


وزیرِ اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران وزیرِ اعظم نے عمانی وفد کو کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

عمان کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے عمان کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

عمان کے وفد نے صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی، صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

صدرِ مملکت نے زور دیا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

وفد نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے پوری دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

عمان کے پارلیمانی وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین