• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اقدام غیرآئینی ہے، پاکستان جارحانہ موقف اپنائے،مشرف

لندن( جنگ نیوز)پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارت نے5اگست کو غیرآئینی اقدامات اٹھائے اس پر پاکستان کو جارحانہ موقف اپنا چاہیے،میں کئی سال بھارت سے مذاکرات کرتا رہا ہوں لیکن میں نے دیکھا کہ وہ بنیا ذہنیت رکھتا ہے اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتا۔میں نے اپنے دور میں ایسا بھی کہا تھا کہ ہم نے ایٹمی ہتھیار کھلونا بنا کر کھیلنے کے لئے نہیں بنائے۔ لندن میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ یقینی طور پرمیں اس چیز کے حق میں ہوں کہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں ہونے چاہیں۔وزیر عظم عمران خان کا کوئی متبادل نہیں وہی اسوقت پاکستان کی قیادت سنبھال سکتے ہیں،پاکستان کی فوج بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں,پوری دنیا میں کشمیری اب باہر نکل چکے ہیں حکومت پاکستان بھی سفارتی محاذ پر اپنی پوری کوششیں کر رہی ہے اور اسکے بہتر نتائج سامنے آئینگے۔

تازہ ترین