رحیم یار خان کے نزدیک قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، موٹروے پولیس نے بروقت پہنچ کر جائے حادثہ کو کارڈن آف کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔
ترجمان موٹروے پولیس عمران شاہ کے مطابق رحیم یارخان کے نزدیک قومی شاہراہ پر الٹنے والا آئل ٹینکر 40 ہزار لیٹر پٹرول لے جارہا تھا ۔
موٹروے پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کو حصار میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔