وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید نے کہا ہےکہ بھارت سن لے یہ اسلحہ ہم نے نمائش کے لئے نہیں رکھا ہوا، اگر پاکستانی سرحدوں کی طرف بری نظر سے دیکھا تو بھارت تمہیں ہم نیست و نابود کر دیں گے۔
ملتان ریلوے اسٹیشن پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج کا دن پاک فوج کے شہیدوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے کشمیریوں کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان 72 سال سے سرینگر، جموں ، بارہ مولا میں جو بربریت کر رہا ہے سب جانتے ہیں کشمیر کے معاملے پر ہم نے کوتاہی کی تو دنیا ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ٹرین کراچی سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے چلائی جائے گی کشمیریوں کو آزادی کے علاوہ کچھ نہیں چاہئے ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا کشمیری مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہاں پر پی ٹی وی کی نشریات نظر آئیں بھارت میں مسلمان کو دوسرے درجے کی قوم قرار دیا جاتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے وقت آنے پر انشاء اللہ پاکستان کے جھنڈے تلے جان دینا ہم فخر سمجھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر جان دینے والے شہداء پر ہم فخر کرتے ہیں کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔