کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اوپن کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے سعدی عباس تیسرے راؤنڈ میں امریکی کھلاڑی سے ہار گئے ، تیسرے راونڈ میں سعدی عباس کا مقابلہ اولمپک نمبر چھ امریکی کھلاڑی اسکاٹ تھامس سے تھا، ایک موقع پر سعدی کو دو۔صفر کی برتری حاصل تھی لیکن آخری لمحات میں امریکی حریف کی مہارت سے سعدی کو کک لگی جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی کو 3-2سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ابتدائی دو فائٹس جیتنے کے بعد سعدی کو کم از کم ایک سو چالیس پوائنٹ ملیں گے جس سے ان کی اولمپک کوالیفائنگ رینکنگ دو درجہ بہتر ہونے کا امکان ہے۔