میرپورخاص(نامہ نگار)متحدہ قومی مومنٹ میر پور خاص کے زیر اہتمام بانی وقائدتحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی،ریلی گلستان بلدیہ چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کر تی ہو ئ میرپورخاص زونل آفس پر پہنچ کر پرامن طور پر منتشر ہوگئی،ریلی کے شرکاء پرجوش تھے اور وہ اپنے قائد اور ایم کیو ایم کے حق میں زوردار نعرے لگا رہے تھے،ریلی کی قیادت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب،محمد حسین،زونل انچارج مجیب الحق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفراحمد کمالی اور دیگررہنما کررہے تھے۔ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ایک عظیم رہنماء ہیں،اور کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں کارکنوں اور حق پرست عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص قائدتحریک الطاف حسین کا مضبوط قلعہ تھا،ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔