• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے ساتھ مرنے جینے کے لئے تیار ہیں، شیخ رشید

سکھر (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی دہشتگرد، فاشسٹ، بھیڑیا، مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے، کشمیر پر پہلے بھی جنگیں ہوئی ہیں، یا ہونے سے بچی ہیں، اب آخری جنگ کا وقت آگیا ہے، ہمارے پاس پاؤ، آدھا پاؤ، کلو، ٹن کا بھی بم ہے، اس میں فتح ہماری ہوگی، مودی کو اس کی غلطی کی سزا مل کر رہے گی، ہم کشمیریوں کے ساتھ مرنے جینے کے لئے تیار ہیں۔ وہ سکھر ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیر میں ایک ماہ سے ظلم کی داستان لکھی جارہی ہے، ایک ماہ سے کشمیر میں کرفیو ہے۔

تازہ ترین