• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں دُنیا کی بلند ترین لِفٹ بنا دی گئی

دُنیا کی بُلند ترین لِفٹ


 اب بُلند پہاڑ کی چوٹی سَر کرنا نہایت آسان، مہم جوئی چھوڑیں اور صِرف لفٹ میں سوار ہوجائیں، چین کے پارک میں واقع دُنیا کی بُلند ترین لِفٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

جہاں دُشوار گزار اور کٹھن راستوں پر مُشتمل پہاڑوں کی بُلند چوٹی سَر کرنے میں کئی دِن اور مہینے لگ جاتے ہیں وہیں چین میں ایک ایسا پہاڑ بھی موجود ہے جہاں مِنٹوں میں پہاڑ کی چوٹی سَر کی جا سکتی ہے۔

ماہرِ انجینئرز نے چینی شہر ژانگجیاجی میں واقع 1 ہزار 70 فٹ بلند پہاڑ پر لِفٹ نصب کر دی ہے جس میں سوار ہونے کے بعد صرف 2 منٹ کے اندر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جاسکتا ہے۔

پہاڑ میں نصب لوہے کے مضبوط پائپوں سے جْڑی شیشے کی اس لِفٹ میں ایک وقت میں 48 افراد سوار ہوسکتے ہیں جو ناصرف اس دلکش وادی کے قُدرتی حُسن سے لُطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ بُلند پہاڑ کے انوکھے سفر کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈریگن اسکائی 100 (Dragon Sky 100) نامی یہ لفٹ دُنیا کی بُلند ترین آؤٹ ڈور لفٹ ہے جو 2002میں 19 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی۔

تازہ ترین