• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع

لاہورمیں انسدادِمنشیات کی عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث رانا ثناء اللّٰہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناء اللّٰہ انسدادِ منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے، جج کی عدم دستیابی پر کیس پرسماعت کئے بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے عدالت کے ریڈر نے کیس پر 14 ستمبر کی تاریخ ڈال دی۔

رانا ثناء اللّٰہ خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، حکمران ظالم ٹولہ ہے، یہ فراڈ کیس ہے ، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے اور ایذا پہنچانے کےسوا حکومت کو کوئی کام نہیں۔

تازہ ترین