• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور افغانستان سے مذاکرات کی ٹائمنگ اہم ہے، شاہ محمود

چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ سہ ملکی مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے


پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کے سہ ملکی مذاکرات کے سلسلے میں وانگ ژی اور صلاح الدین ربانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

دفترخارجہ پہنچنے پر شاہ محمود قریشی نے وانگ ژی کا خیر مقدم کیا اور چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کی ٹائمنگ اور نوعیت بہت اہمیت کی حامل ہے، چین سے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی سرحد اور افغانستان کی صورت حال پر حالیہ پیشرفت پر بھی بات ہوگی، خواہش ہے کہ سی پیک سے افغانستان بھی مستفید ہو۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے، ان مذاکرات کا پہلا اجلاس 2017 میں بیجنگ اور دوسرا اجلاس دسمبر 2018 میں کابل میں ہوا تھا۔

تازہ ترین