• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ سے قبل عبدالقادر کو خراجِ عقیدت

اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کولمبو میں میچ کے آغاز سے قبل عبدالقادر کے سوگ میں ایک منٹ کے خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

عبدالقادر کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور کے میاں میر دربار بارہ دری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، کامران اکمل، توصیف احمد سمیت بڑی تعداد میں کرکٹرز، معروف شخصیات، رشتے داروں اور مداحوں نے عبدالقادر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

عبدالقادر کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ساتھی کرکٹر اور بڑی تعداد میں اُن کے مداحوں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

تازہ ترین