• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک عمران وزیراعظم، تب تک عثمان وزیراعلیٰ رہینگے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں مخاطب کر کے کہا ہے کہ جب تک وہ وزیرِ اعظم ہیں، تب تک عثمان بزدار وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

جب تک عمران وزیراعظم، تب تک عثمان وزیراعلیٰ رہینگے: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید خصوصی ٹرین سے ڈی جی خان پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے دوست پلی بارگین کے لیے پیسہ جمع کر نا شروع کرچکے ہیں، امید ہے کہ محرم الحرام کے بعد نواز شریف بھی پیسے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سارا زور 27 ستمبر کی تقریر پر مرکوز ہے حالانکہ اقوام متحدہ نے ہمیں کچھ نہیں دینا، کشمیر کے لیے قوم کا بچہ بچہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے بھی طلوع ہو جائے لیکن عمران خان کسی کو این آر او نہیں دینے والے۔

وزیرِ ریلوے نے ڈی جی خان سے سکھر تک تیز ریل اور کوئٹہ کے لیے چلتن ایکسپریس ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔

آخر میں شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے آٹھ نو سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، جو اعلانات کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد بھی ہو جائے گا۔

تازہ ترین