• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ : گائوں کنڈی واٹر پر کار اور رکشہ میں تصادم، 3خواتین سمیت 7افراد زخمی

سانگھڑ( نامہ نگار) سانگھڑ کے نواحی گائوں کنڈی واٹر پر کار اور رکشہ میں تصادم میں تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں مولا بخش، امیر بخش، اشرف،علی شیر بروہی اور تین دیگر خواتین شامل ہیں۔ حادثے میں کار کا اگلا حصہ جبکہ رکشہ مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ کار ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ نارمل اسپیڈ میں جارہا تھا کہ اچانک کار کا ٹائر بسٹ ہوگیا جس سے کار بے قابو ہوکر رکشہ سے ٹکرا گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کار ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ زخمیوں کو شدید زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین