• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، بچے سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بھٹائی آباد میں جلوس کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا،حادثے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بھٹائی آباد میں عسکری امام بارگاہ سے محرم الحرام کے سلسلے میں ایک جلوس برآمد ہوا ،جلوس جب بھٹائی آباد بازار میں پہنچا تو لوہے کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمی افراد کو گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 13 سالہ حاجی علی  خاصخیلی ولد میاں بخش،18سالہ سونی شاہزیب مگسی ولد سکندر مگسی اور 35سالہ محمد علی کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 13سالہ سمیر عمر ، 22سالہ افضل آغاعمر اور19سالہ محسن شام کے نام سے ہوئی۔لاشوں کے ساتھ نجی اسپتال میں پہنچنے والے افراد نے بتایا کہ اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر موجود نہیں تھا جس پر کچھ افراد نے مشتعل ہو کر شور شرابا کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی۔تینوں لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

تازہ ترین