• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت جو پرفارم نہیں کریگا اسے گھر جانا ہوگا،فردوس عاشق

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پرفارمنس اورینٹڈ حکمت عملی ہے۔ جو پرفارم کریگا وہ رہے گا اور جو پرفارم نہیں کریگا اسے گھر جانا پڑے گا۔ وزیراعظم ہوں یا دوسرے‘ جو کوئی پرفارم نہیں کریگا اسے گھر جانا پڑیگا۔ ایک نجی ٹی وی پر انکی آواز میں یہ دوٹوک حکمت عملی ٹیلی کاسٹ کی گئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص پرفارم نہیں کریگا اس حکومت میں وہ وزیراعظم ہو یا وزیراعلیٰ ہو ایک ہی بنچ مارک ہے‘ ایک ہی کرائیٹیریا ہے کہ آپ کو پرفارم کرنا ہے‘ جس نے پرفارم کیا وہ رہے گا جس نے پرفارم نہیں کیا وہ چلا جائیگا۔ میرٹ اورینٹڈ‘ پرفارمنس اورینٹڈ یہ انڈی کیٹ کرتا ہے کہ یہ تسلسل وہ لوگ رکھتے ہیں جن کی اپنی ذات اور ذاتی مفادات اس تسلسل کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ جن کے ساتھ عوام کا مفاد جڑا ہوتا ہے ان کا وہاں سٹے کرنے کا پیرا میٹر اور انڈی کیٹر پرفارمنس ہوتی ہے۔ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں‘ کسی سے ذاتی عناد نہیں‘ کسی سے ذاتی عداولت نہیں‘ صرف اور صرف جو عوام کا دوست ہو گا جو پاکستان کا اور اس صوبے کے مفاد میں فیصلے کریگا وہ کام کرے گا۔

تازہ ترین