• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اولمپکس کوالیفائر، پاکستان اور بھارت کی قسمت کا فیصلہ آج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز ہاکی ٹورنامنٹ کے رسائی رائونڈ کے لئے ڈراز پیر کو نکالے جائیں گے ،جس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا کہ اسے ہالینڈ، بھارت اور جرمنی میں سے کس ٹیم سے ٹکرانا ہوگا۔ڈراز میں آنے والی دونوں مد مقابل ٹیمیں ہوم اور اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ ایک ایک میچ میں حصہ لینگی۔ اوشیانا کپ میں جیت کے بعد آسٹریلیا نے براہ راست اولمپک گیمز میں رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ ایف آئی ایچ کی اتوار کو جاری ہونے والی عالمی درجہ بندی میں بھی اس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اولمپک چیمپئن بیلجیم دوسرے، ہالینڈ تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے، اولمپک رسائی رائونڈ میں دوسرے گروپ سے برطانیہ، اسپین، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کو ڈراز کے بعد ملائیشیا، فرانس، آئر لینڈ اور کوریا میں سے ڈراز میں آنے والی ٹیم سے ایک، ایک میچ کھیلنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے ڈراز میں آمنے سامنے آنے سے ایف آئی ایچ کے لئے دونوں کے درمیان ہوم گرائونڈ پر ایک ایک میچ کی میز بانی کڑا امتحان ثابت ہوسکتی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے ایشو پر تعلقات کشیدہ ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا کی فراہمی ناممکن نظر آرہی ہے۔ امکان ہے کہ پی ایچ ایف ڈراز کے بعد بھارت سے میچ کی صورت میں اسے نیوٹرل مقام پر رکھنے کا مطالبہ کرے گی۔

تازہ ترین