• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مشرف کوجانیکی اجازت دیکر آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کی ،افتخار چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے کر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ذاتی مقاصد کے لئے کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وکلاء، عوام، میڈیا سمیت دیگر طبقات کی قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز انڈس لائرز فورم اسلام آباد کے چیئرمین وہاب بلوچ جو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں کی قیادت میں پچاس رکنی وفد اور سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ قاسم میر جت سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی ترجمان شیخ احسن الدین ، عمر فاروق آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا ، صالحین مغل اور عامر مغل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ افتخار چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت کامقصد ملک کے نچلے طبقے کی فلاح و بہود ، انصاف کی فراہمی اور کرپٹ لوگوں کا بے رحمانہ احتساب ہے۔ قاسم جت نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی جے ڈی پی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پسے ہوئے عوام کی امیدوں کا مرکز ہے لہٰذا وہ لاڑکانہ ، دادو اور سندھ کے دور دراز دیہی علاقوں میں جماعت کو منظم کریں گے۔ وہاب بلوچ نے کہا کہ سندھ میں جماعت کا مرکزی دفتر کراچی میں کھل چکا ہے اور جماعت کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔
تازہ ترین