• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’روہنگیا شناخت‘ پربنگلہ دیش یونیورسٹی نے طالبہ کا داخلہ منسوخ کردیا

ڈھاکا(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی یونیورسٹی نے ’روہنگیا شناخت‘ ہونے پر طالبہ کا داخلہ منسوخ کردیا۔کوکس بازار انٹرنیشنل یونیورسٹی نے تصدیق کی انہوں نے 20 سالہ رحیمہ اختر خوشی کا داخلہ منسوخ کردیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناتھاکہ مقامی میڈیا کی رپورٹنگ سے معلوم ہوا کہ رحیمہ نے روہنگیا ہونے کی شناخت چھپا کر جامعہ میں داخلہ لیا تاہم معاملے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔تعلیمی ادارے کے سربراہ ابوالکشیم نے بتایا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں روہنگیا کو داخلہ نہیں مل سکتا کیونکہ وہ لوگ پناہ گزین ہیں۔دوسری جانب طالبہ رحیمی نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی نجی یونیورسٹی کے فیصلے سے وہ بہت زیادہ ذہنی طور پر منتشر ہیں۔

تازہ ترین