• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں میں اسمارٹ فون پر پابندی، راولپنڈی پولیس کا یوٹرن

تھانوں میں اسمارٹ فون پر پابندی کے حکم نامے کے بعد راولپنڈی پولیس نے یوٹرن لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون تھانے میں لانے پر پابندی کا اطلاق آنے والے سائلین پر نہیں ہوگا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تھانوں میں اسمارٹ موبائل فون پر پابندی کا اطلاق صرف تھانوں میں تعینات پولیس افسران اور ملازمین پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں مسائل کے حل کے لیے آنے والے سائلین پر موبائل فون پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تھانوں میں آنے والے افراد اپنے اسمارٹ فون استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سی پی او آفس کی جانب سے سائلین پر بھی اسمارٹ فون پر پابندی کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق عام شہری سمیت پولیس کاعملہ بھی تھانے میں اسمارٹ فون اپنے پاس نہیں رکھے گا، سائلین اور پولیس اسٹیشن کے عملے کو اپنے کیمرے والے فون ڈیسک پر جمع کرانا ہوں گے۔

تازہ ترین