• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سینئرز کو دورہ پاکستان کے لیے قائل نہ کرسکا


کرکٹ سری لنکا اپنے سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے لئے قائل نہ کرسکا۔ دس صف اول کے کھلاڑیوں کے انکار کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو قیادت سونپی گئی ہے۔

سری لنکا کرکٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دس سنیئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ سری لنکن ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ مالنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز نے پاکستان میں رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہونے والی سیریز میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکا میڈیا کے مطابق اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں لاہیرو تھریمانےاس ماہ پاکستان کے دورے میں سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ داسون شناکا لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچوں میں کپتانی کریں گے۔

ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ مالنگا بھی سیکیورٹی بریفنگ کے باوجود پاکستان آنے کے لئے قائل نہ ہوسکے۔

سورنگا لکمل، دھننجا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشان ڈک ویلا اور تشارا پریرا نے بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔

2017میں کئی مشہور کھلاڑیوں نے ایک ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے کے لئے لاہور آنے سے انکار کیا تھا۔کوشال مینڈس فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے ہیں۔

تازہ ترین