مری (آ ئی این پی)وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول صرف تین گاڑیوں کے ساتھ گھڑیال ہیلی پیڈ سے گورنمنٹ ہا ؤس کشمیر پوائنٹ پہنچے، تفصیلات کے مطا بق وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مری میں پہلی مر تبہ پیر کے روز آ مد ہو ئی اس قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سیزن میں ہر ویک اینڈ پر مری آتے تھے۔مری میں پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ کسی بھی قسم کی ٹریفک اور یہاں پر موجود سیاح کو سڑک پر نہیں روکا گیا،سیاحوں اور مقامی لوگوں نے اس روایت کو خوش آئندہ قرار دیا۔