• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؑ کی قربانی رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا حسن ظفر

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)ممتاز عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کے لیے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے، یہ بات انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ حسینیت پیغام ہے انسانیت کے لئےاور ہدایت حاصل کرنے کے لئے انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا اور اسی میں ہم سب کی بقاء ہےکہ ہم ان مقدس ہستیوں کے در سے وابستہ رہیں تا کی دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمان آپکی جرات و بہادری اور حوصلے سے سبق حاصل کریں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا نام سر بلند ہو ۔

تازہ ترین