بھارت کی ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ میں ایک ہاتھی کی گردن میں ٹریکٹر کا ٹائر پھنس گیا۔
محکمۂ جنگلات کے حکام کے مطابق ہاتھی کو مورونگی کے علاقے میں واقع جنگل میں دیکھا گیا تھا جس کے گلے میں ٹائر پھنسا ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد نکال دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد شام کے وقت ہاتھی کو بے ہوش کیا گیا اور بغیر کسی نقصان پہنچائے احتیاط سے ٹائر ہاتھی کے گلے سے نکال دیا گیا۔