آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے شریک ملزم حسین لوائی کو مالی فائدہ پہنچانے والا ملزم ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

ملزم ندیم الطاف کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننےکی درخواست منظور کر لی گئی اور احتساب عدالت نے ندیم الطاف کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے ملزم کی رہائی کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ندیم الطاف سندھ بینک میں کریڈٹ ڈویژن کے سربراہ تھے اور انہیں نیب نے کراچی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید