• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون 11 کے بارے میں ملالہ کا دلچسپ ٹوئٹ

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انکارپوریشن نے تین کیمروں والے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروادئیے ہیں۔

آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہیں ، جو کسی فیجٹ اسپنر جیسا معلوم ہوتاہے ۔

آئی فون 11 پرو لانچ ہوگیا 


یہ کیمرے سوشل میڈیا پر بہت سارے مزاحیہ لطیفوں کا سبب بن رہے ہیں ایسے میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ایک دلچسپ ٹوئٹ کر ڈالا۔

22 سالہ ملالہ یوسفزئی نے آئی فون پرو کی لانچ کے دن پہنے اپنے کپڑوں کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کیا اتفاق ہے کہ میں نے آج یہ کپڑے پہنے جبکہ آئی فون 11 لانچ ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ گہرا نیلا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جس پر ایک پیٹرن کے کڑھائی والے شیشے لگے ہیں۔

اس پوسٹ کے شیئر ہونے کے دس گھنٹے کے بعد ہی اس پر سات ہزار لائیکس جبکہ ایک ٹن کے برابر دلچسپ کمنٹس جمع ہو گئے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پُرمزاح ٹوئٹس کئے جارہے ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی آئی فون کے کیمرے کے پیٹرن جیسی مثالیں پیش کرنے لگے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میرا بجٹ تو فیجٹ اسپنر جتنا ہے مگر میری خواہش آئی فون 11 پرو حاصل کرنا ہے۔


تازہ ترین