• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیل کی دھواں دار سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی

گیل کی دھواں دار سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی


جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کی دھواں دار سنچری بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئی، کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ کیٹس نے جمیکا کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

سی پی ایل کے ساتویں میچ میں کرس گیل نے جیمکا کو جارحانہ آغاز فراہم کیا ،والٹن نے بھی گیل کا بھرپور ساتھ دیا۔

کرس گیل نے دس چھکو ں کی مدد سے صرف 54 گیندوں پرٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 22ویں سنچری اسکور کی، انہوں نے 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مجموعی طور پر 116 رنز بنائے۔

والٹن نے  73 رنز کی اننگز کھیلی، یوں جمیکا کا اسکور 4 وکٹ پر 241 رنز رہا۔

ہدف کے تعاقب میں تھامس اور لیوئس نے سینٹ کیٹس کو برق رفتار آغاز فراہم کیا، لیوئس نے صرف 18 گیندوں پر 53 رنز بنائے جبکہ تھامس بھی 71 رنز بنا گئے۔

ایونز نے 41 رنزکی اننگز کھیلی تو باقی کام ایلن نے پورا کر دیا اور اپنی ٹیم کو 19ویں اوور میں چار وکٹوں سے فتح دلا دی۔

تازہ ترین