• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی اقتصادی زونز پر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

خصوصی اقتصادی زونز پر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں خصوصی اقتصادی زونز کے بارے میں پیشرفت کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اقتصادی زونز کے قیام کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی زونز میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے معیشت مضبوط ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد منصوبے پر کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ قائد اعظم انڈسٹریل پارک اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ مارچ 2020ء تک مکمل ہوگی، رشکئی اقتصادی زون کی تکمیل کا کام اگلے سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے کاٹیج بزنس اینڈ ریذیڈنٹ پارکس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 10اضلاع میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے کاٹیج بزنس پارک قائم ہوں گے۔

وزیراعظم کو پنجاب میں مختلف شعبوں کے لیے ہیلتھ سٹی کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں زیر استعمال درآمد شدہ آلات، مشینری پر ڈیوٹی کی چھوٹ کے بارے رپورٹ دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی زونز کی تکمیل سے کاروباری برادری کے لیے کاروبار میں سہولت پیدا ہوگی۔

تازہ ترین