• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت سے ایک جج کا انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔ جسٹس شمس الدین عباسی اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس میں راؤانوار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت کے لیے دوسرا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا گیا۔ راؤ انوار نے اے ٹی سی کے فیصلےکے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

تازہ ترین