سری نگر(جنگ نیوز/ایجنسیاں)بھارتی فورسز نے سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان آصف کوشہید کیا.
ادھر مقبوضہ وادی میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، قابض فورسزنے سوپورمیں ہی 8نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا۔مقبوضہ وادی میں مسلسل 38ویں روز بھی کرفیو اورپابندیاں برقرارہیں۔
اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہوگئی جب کہ ڈاکٹرزکے نہ پہنچے کی وجہ سے 6 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں۔
مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔
قابض فورسزنے یوم عاشور پر عزاداروں کوجلوس نکالنے کی اجازت بھی نہ دی جس کے باعث متعدد علاقوں میں کشمیریوں نے کرفیو توڑتے ہوئے جلوس نکالے۔