• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اور حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، جہاز رکوا کر نیچے اتار لیا گیا

لاہور(مانیٹر نگ سیل)ایف آئی اے حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر مانچسٹر جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز 709 کے ذریعے لاہور سے برطانوی شہر مانچسٹر جانے والے مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ جہاز کو اڑان بھرنے سے روک کر مسافر ساجدکو آف لوڈ کرکے نیب کے حوالے کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کا پاسپورٹ ہٹ لسٹ پر ہونے کی بنا پر اسے اڑان بھرنے سے روکا گیا ہے۔ ملزم ساجد نے شہباز شریف اور سلمان شہباز کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی ہے جس کی تحقیقات نیب کر رہا ہے۔

تازہ ترین