• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کا زور،ذمہ داروں کاتعین تا حال نہ ہو سکا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)نو سال سے ڈینگی عفریت سے نبردآزما راولپنڈی ایک بار پھر آزمائش میں ہے اورشہریوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جار ی ہے۔ذمہ داروں کےتعین اور احتساب کی بجائے بیورکریسی اپنے روایتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔2015اور2016میں بھی ڈینگی راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بےقابو ہوا تھا۔ اب ڈینگی پھر اپنے عروج پر ہے تو پنجاب کی حکومت کو پھر وہی پرانا فارمولا بیچا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے واک ان انٹرویو اور ریڈ کریسنٹ ہسپتال کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کا اعلان وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے منہ سے کراکر ریڈ کریسنٹ ہسپتال کےحوالے سے ماضی کے شکوک و شبہات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تازہ ترین