• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پر مسلط پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے ٗ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے وفاق قومی وحدتوں کے اختیارات میں کھلی مداخلت کر کے غیر آئینی اقدامات کی مرتکب ہو رہی ہے وفاق کی جانب سے نیشنل کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام اس کی واضح مثال ہے ۔ 1973ء کاآئین صوبوں کو ساحل اور اندرون سمندر 15نائیکل میل کی مکمل ملکیت کی ضمانت دیتا ہے اور یہ منفی طرز عمل آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے جو پہلے سے موجود خدشات کو مزید تقویت دے گی تیزی سے بدلتے ہوئے حالات و واقعات اس امر کے متقاضی ہیں کہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے پر مسلط کی گئی اب تک کی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیکر یہاں کے عوام کی خواہشات کا احترام و ضروریات کا اندازہ کر کے عوام کی معاشی بدحالی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جغرافیائی سرحدیں خطرات کے در پر ہیں ان حالات میں ملک کی حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے کی بجائے انہیں ساتھ لیکر چلنا قومی ضرورت ہے رویوں میں مثبت تبدیلی دشمن کیخلا ف ہماری ثابت قدمی کو مزید مستحکم بنا سکتی ہے ۔ ملک کو اگر نقصان پہنچتا ہے تو ہم سب کا نقصان ہے ۔
تازہ ترین