• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصاویر بنانے والےواپڈا اہلکارپر5خواتین کاتشدد،مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپو رٹر)پولیس نے بغیر اجازت مجالس منعقد کر نے پر28افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس راجہ رام نے موضع خوا جہ میں عابد،ریاض،مظہر،رستم،ارشاد،او 20نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس سٹی شجاعباد نے موضع خیر پور میں ندیم عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔پولیس نیو ملتان نے چوک قذافی پر اقبال حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔پولیس کوتوالی نے گھنٹہ گھر چوک پر مقررہ وقت سے زیادہ دیر تقریب منعقد کر نے پر زوار حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس بستی ملوک نے مبارک پور کے علاقہ میں بچے کو مسجد کے چندہ چوری کے الزام میں درخت سے باندھ کر کیڑے چڑھانےپر 8 افراد محمد اکرم اور سات ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس شاہ رکن عالم نے 15 پر سلنڈر دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پرایک شخص راشدجاوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں تصاویر بنانے والے اہلکار کی پانچ عورتوں نے ٹھکائی کر دی ۔واپڈا اہلکار کے مطابق وہ بجلی چوری کے فوٹو بنا رہا تھا ۔پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی رپورٹ پر پانچ عورتوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ عورتوں کے مطابق وہ ان کی تصاویر بنا رہا تھا جس پر اس کا موبائل چھینا ۔
تازہ ترین