• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں من پسند ملازمین کی قانون کے برعکس گریڈ 17میں ترقی

ملتان (سٹا ف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سروس رولز کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند ملازمین کو گریڈ 17 میں قانون کے برعکس محکمانہ ترقی دے دی ہے،جس پر ملازمین میں شدید غصہ پایا جاتا ہے،ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی ناجائز خواہشات کی تکمیل کیلئے سینئرزکو نظر انداز کرکے من پسند ملازمین محمد سعید اور ربنواز کو گریڈ 17میں بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی دے دی ہے،نشتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سروس رولز کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔
تازہ ترین