• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا بجٹ معاملات پر عدم تعاون ،چیئرمین کابورڈ آف ڈائریکٹرز کے منٹس پر دستخط سے انکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی جانب سے بجٹ کے معاملات پر عدم تعاون کے باعث چیئرمین پی ایچ اے نےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے منٹس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے زاہد اکرام نے کچھ عرصہ قبل ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے قبل پی ایچ اے کے بجٹ کے حوالے سے چیئرمین اعجاز جنجوعہ کو اعتماد نہ لیا اور نہ ہی انہیں کوئی بجٹ کاپی فراہم کی ، اعجاز جنجوعہ نے بجٹ کے حوالے سے انتظامیہ سے مکمل تفصیلات طلب کیں لیکن ڈی جی زاہد اکرام نے کوئی اقدامات نہیں کئے جس پر چیئرمین اعجاز جنجوعہ نے منٹس تیار ہونے کے بعد دستخط کرنے سے انکار کردیا ، چیئرمین پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ بجٹ کے معاملات حساس ہوتے ہیں ان معاملات پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا ،منٹس کی مکمل تفصیلات پڑھنے کے بعد دستخط کروں گا ۔
تازہ ترین